مینڈھر //جموں پونچھ شاہراہ پر بھمبر گلی کے مقام پر ایک موٹر سائیکل کو پیش آئے حادثے میں 2موٹر سائیکل سوار زخمی ہوگئے جن میں ایک کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہیں ۔جموں وکشمیر پولیس نے بتایا کہ جمعہ کے روز ایک موٹر سائیکل زیر نمبر JK12A-7964اور یک ٹرک زیر نمبر JK12C-0271کے مابین تصادم ہو گیا جس کے نتیجے میں دو موٹر سائیکل سوار زخمی ہوگئے ۔بلاک میڈیکل آفیسر ڈاکٹر پرویز احمد خان نے بتایا کہ دونوں زخمیوں کو بازیاب کرکے نزدیکی فوجی ہسپتال منتقل کی اگیا جہاں پر ان کی ابتدائی مرحم پٹی کی گئی جبکہ بعد میں دونوں زخمیوں کو گور نمنٹ میڈیکل کالج راجوری علاج معالجہ کےلئے ریفر کر دیا گیا ۔زخمیوں کی شناخت راشد محمود ولد گلزار احمد سکنہ سرنکوٹ اور محسن احمد ولد ممتاز احمد سکنہ سرنکوٹ کے طور پر ہوئی ہے ۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کر کے مزید تحقیقاتی عمل شروع کر دیا ہے ۔