عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/سری نگر کے علاقے صورہ میں ہفتہ کے روز ایک بنکر گاڑی سڑک سے پھسل کر نہر میں جا گری، جس کے نتیجے میں سی آر پی ایف کے کم از کم نو اہلکار زخمی ہو گئے۔
حکام کے مطابق حادثہ احمد نگر کے ڈگپورہ روڈ پر عمر ہیر کے قریب پیش آیا، جہاں ڈرائیور گاڑی پر قابو کھو بیٹھا اور گاڑی نہر میں جا گری۔
ابتدائی طور پر 21 بٹالین سی آر پی ایف کے سات زخمی اہلکاروں کو اسپتال منتقل کیا گیا، جبکہ بعد ازاں مزید دو زخمی اہلکاروں کو علاج کے لیے ایس کے آئی ایم ایس صورہ لایا گیا۔
ایک سرکاری عہدیدار نے بتایا کہ تمام زخمی اہلکاروں کی حالت مستحکم ہے۔ بیشتر اہلکاروں کو متعدد چوٹیں آئی ہیں جبکہ دو اہلکار معمولی زخمی ہوئے ہیں۔
سری نگر میں نہر میں گاڑی گرنے سے 9 سی آر پی ایف اہلکار زخمی