عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/جموں و کشمیر حکومت نے جمعرات کے روز پولیس محکمہ میں ایک بڑے پیمانے پر رد و بدل کرتے ہوئے 82 انڈین پولیس سروس (IPS) اور جموں و کشمیر پولیس سروس (JKPS) افسران کے تبادلے اور تقرریوں کے احکامات جاری کیے۔
محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری حکم نامے کے مطابق سینئر آئی پی ایس افسر تیجندر سنگھ، جو ڈی آئی جی راجوری-پونچھ رینج تعینات تھے، کو تبدیل کرکے آئی جی پی سی آئی ڈی تعینات کیا گیا ہے۔ سارہ رضوی، ڈی آئی جی ادھم پور-ریاسی رینج، کو آئی جی پی کرائم مقرر کیا گیا ہے جبکہ شاہد مہراج راتھر، ڈی آئی جی آرمڈ کشمیر، کو ڈائریکٹر پولیس ٹیلی کمیونیکیشن تعینات کیا گیا ہے۔
شری دھر پاٹل داؤلو، ڈی آئی جی ڈوڈہ-کشتواڑ-را م بن رینج، کو ڈی آئی جی جموں-سانبہ-کٹھوعہ تعینات کیا گیا ہے جبکہ حسیب الرحمان، ڈی آئی جی ریلوے، کو ڈی آئی جی ٹریفک کشمیر مقرر کیا گیا ہے۔ نشا ناتھیا، ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز پی ایچ کیو، کو ڈی آئی جی آئی آر جموں تعینات کیا گیا ہے جبکہ ونود کمار کو ڈی آئی جی نارتھ کشمیر رینج بنایا گیا ہے۔
مقصود الزماں کو ڈی آئی جی آرمڈ کشمیر، شیو کمار شرما کو ڈی آئی جی ادھم پور-ریاسی رینج مقرر کیا گیا ہے۔ دیگر آئی پی ایس افسران میں سرگن کو ڈی آئی جی ڈوڈہ-کشتواڑ-رام بن، سندیپ وزیر کو ڈی آئی جی راجوری-پونچھ، اور انیتا شرما کو ڈی آئی جی سی ڈی و ایس ڈی آر ایف جموں تعینات کیا گیا ہے۔ جتیندر سنگھ جوہر کو ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز جبکہ سوارن سنگھ کوتوال بدستور ڈائریکٹر ایس ایس ایف کے عہدے پر فائز رہیں گے۔
ایس ایس پی سطح پر امود ناگپورے اشوک کو ادھم پور سے اننت ناگ جبکہ امرت پال سنگھ کو اننت ناگ سے ادھم پور تعینات کیا گیا ہے۔ راجیش کمار شرما کو ڈپٹی ڈائریکٹر ایس کے پی اے ادھم پور، راجیش بالی کو ایس او ٹو آئی جی آرمڈ جموں مقرر کیا گیا ہے۔ محمد اسلم کو ایس ڈی آر ایف کی دوسری بٹالین کا کمانڈنٹ بنایا گیا ہے۔انوج کمار کو ایس ایس پی سانبہ، سدھانشو دھاما کو ایس ایس پی گاندربل، اور بسماقاضی کو ایس ایس پی ٹیک سی آئی ڈی ہیڈکوارٹرز تعینات کیا گیا ہے۔ دیپیکا کو ایس ایس پی سی ٹی ایف ڈی سی آئی ڈی جبکہ سکنت شلیجا کو ایس ایس پی سیکیورٹی جموں مقرر کیا گیا ہے۔کمل پال سنگھ ملہوترا کو ایس ایس پی فنگر پرنٹ بیورو جبکہ سنی گپتا کو ایڈیشنل ایس پی اننت ناگ تعینات کیا گیا ہے۔ کارتک شروتریہ کو ایس ایس پی ڈوڈہ، مکُند تبریوال کو ایس ایس پی ریاسی، اور ہری پرساد کے کے کو ایس ایس پی بڈگام مقرر کیا گیا ہے۔
2022 بیچ کے آئی پی ایس افسران میں ویبھو مینا کو ایس پی ساؤتھ جموں، انا سنہا کو ایس پی ہیڈکوارٹرز جموں، ہرشل راجیش مہاجن کو ایڈیشنل ایس پی بارہمولہ، اور نہا جین کو ایس پی ایسٹ سرینگر تعینات کیا گیا ہے۔جے کے پی ایس افسران میں شمشیر حسین کو ایس ایس پی پی سی آر جموں، رندھیر سنگھ کو ایس او ٹو آئی جی ریلوے، اور وریندر سنگھ منہاس کو کمانڈنٹ 4th جے کے اے پی مقرر کیا گیا ہے۔ سندیپ کمار مہتا کو 24ویں آئی آر، شیخ ذوالفقار آزاد کو 6ویں جے کے اے پی کا کمانڈنٹ بنایا گیا ہے۔
امیت گپتا کو ایس ایس پی سی آئی ڈی ایس بی جموں، محمد مجید ملک کو 10ویں آئی آر، اور محمد یوسف کو ایس ایس پی سیکورٹی سول سیکریٹریٹ تعینات کیا گیا ہے۔ رویندر پال سنگھ کو 4th آئی آر جبکہ خلیل احمد پوسوال کو 12ویں آئی آر کا کمانڈنٹ مقرر کیا گیا ہے۔دیگر تقرریوں میں لیاقت علی کو ایس ایس پی ٹریفک رورل کشمیر، گردھاری لال کو ایس ایس پی ہیڈکوارٹرز سی آئی ڈی، ونئے کمار کو اے آئی جی پروویژنز، اور سنیل راج کو ایس ایس پی اے پی سی آر جموں تعینات کیا گیا ہے۔
سجاد خالق بٹ کو ایس ایس پی سیکورٹی کشمیر، داؤد ایوب کو ایس ایس پی سی آئی ڈی سی آئی کشمیر، پربیت سنگھ کو ایس ایس پی سی آئی ڈی سی آئی جموں، اور طاہر اشرف بھٹی کو ایس ایس پی ایس آئی اے کشمیر مقرر کیا گیا ہے۔ آفتاب احمد شیخ کو آئندہ تعیناتی کے لیے انتظار کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔جونیئر افسران میں طارق احمد وانی کو ایس پی اے پی سی آر کشمیر، راہل چاڑک کو ڈپٹی کمانڈنگ آفیسر 22ویں آئی آر، اور فیروز احمد کو ایس پی ٹی ایم جی سی آئی ڈی ہیڈکوارٹرز تعینات کیا گیا ہے۔یہ احکامات پرنسپل سیکریٹری محکمہ داخلہ چندرکر بھارتی کی جانب سے لیفٹیننٹ گورنر کی ہدایات پر فوری طور پر نافذ کیے گئے ہیں۔
پولیس محکمہ میں بڑے پیمانے پر ردوبدل، 82افسران کے تبادلے وتقرریاں