اشتیاق ملک
ڈوڈہ //77 ویں یوم جمہوریہ کے سلسلہ میں ڈوڈہ ضلع ہیڈکواٹر سمیت سبھی تحصیلوں و بلاکوں میں پروقار تقریبات کا انعقاد کیا گیا اور پرچم کشائی کی گئی ـ ضلع میں سب سے بڑی تقریب اسپورٹس اسٹیڈیم، ڈوڈہ میں انتہائی جوش و خروش اور قومی جذبے کے ساتھ منعقد ہوئی۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی، چیئرمین ڈی ڈی سی ڈوڈہ، دھنتر سنگھ کوتوال نے قومی پرچم لہرایا اور جے کے پی ،سی آر پی ایف آئی آر 5th بٹالین، ایس ایس بی ، جے کے اے پی ، ایف پی ایف ، این سی سی ، این ایس ایس اور سرکاری و نجی اسکولوں کے طلباء پر مشتمل شاندار مارچ پاسٹ سے سلامی لی۔ اسی طرح کی تقریبات بھدرواہ، ٹھاٹھری ،گندوہ بھلیسہ و عسر میں منعقد ہوئیں ـ سکولی بچوں نے اس موقع پر رنگا رنگ پروگرام پیش کیاـ
ڈوڈہ ضلع میں 77 ویں یومِ جمہوریہ کی پروقار تقاریب