عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/جموں و کشمیر پولیس کے 478 افسران و اہلکاروں کو ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (ڈی جی پی) کا اعزازی میڈل دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ ان اعزاز یافتگان میں سات آئی پی ایس افسران بھی شامل ہیں۔اعزازیافتگان میں گُرندرپال سنگھ، عنایت یت علی چودھری، گورو سِکرور، ہری پرساد کے کے، کارتک شروتریا، مُکند تبریوال اور ویبھو مینا کے نام شامل ہیں۔
ڈی جی پی کا یہ اعزازی میڈل پولیس افسران و اہلکاروں کی خدمات، پیشہ ورانہ صلاحیت اور امن و قانون برقرار رکھنے میں ان کے نمایاں کردار کے اعتراف میں دیا گیا ہے۔
اعزاز یافتہ افسران و اہلکاروں کی مکمل فہرست فراہم کی گئی پی ڈی ایف فائل کے لنک پر جائیں ۔