عشرت حسین بٹ
پونچھ/ضلع پونچھ کے سرحدی علاقہ نور کوٹ دیگوار میں ایک دھماکے کے نتیجے میں 6سالہ بچہ شدید طور پر زخمی ہو گیا۔اطلاعات کے مطابق زخمی بچے کو فوری طور پر ضلع ہسپتال پونچھ منتقل کیا گیا جہاں اسے ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔ بعد ازاں اس کی نازک حالت کے پیش نظر اسے مزید علاج کے لیے گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں منتقل کیا گیا۔
ایک اعلیٰ پولیس افسر نے زخمی بچے کی شناخت رضوان احمد ولد مقبول احمد ساکنہ دیگوار کے طور پر کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔
پونچھ کے سرحدی علاقہ نورکوٹ دیگوار میں دھماکہ، 6 سالہ بچہ شدید زخمی