عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/سرینگر میں پولیس نے پانچ افراد کو گرینیڈ، گولہ بارود اور دیگر قابلِ اعتراض مواد سمیت گرفتار کر لیا ہے۔
پولیس کے مطابق یہ گرفتاریاں پولیس پوسٹ خانموہ کی ایک ٹیم نے خانموہ علاقے کے نرد سنگری کے مقام پر ناکہ چیکنگ کے دوران عمل میں لائیں۔
ایک اعلیٰ پولیس افسر نےبتایا کہ گرفتار شدگان کے قبضے سے دو ہینڈ گرینیڈ، دو میگزین، چند زندہ کارتوس، پوسٹرز اور چھ موبائل فون برآمد کیے گئے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں پنتھہ چوک پولیس اسٹیشن میں غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام ایکٹ (یو اے پی اے)، بھارتیہ نیائے سنہتا (بی این ایس) اور آرمز ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
پولیس نے مزید کہا کہ معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
سرینگر میں گرینیڈ اور اسلحہ سمیت 5 افراد گرفتار، مقدمہ درج