عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/بدھ کے روز شہر کے اپ ٹاؤن علاقے نوگام میں کرائے کے ایک کمرے سے دو مزدوروں کی لاشیں برآمد ہوئیں۔
ایک سرکاری عہدیدار نے بتایا کہ دونوں مزدور نوگام میں واقع ایک کرائے کی رہائش گاہ میں بے ہوشی کی حالت میں پائے گئے۔ انہوں نے کہا، “اطلاع ملتے ہی پولیس اور ایف ایس ایل (فارنزک سائنس لیبارٹری) کی ٹیم موقع پر پہنچی اور تفتیش شروع کر دی گئی۔ موت کی اصل وجہ معلوم کرنے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔”
مہلوکین کی شناخت بشیر احمد وگے ولد غلام رسول وگے اور نثار احمد اہنگر ولد غلام احمد اہنگر کے طور پر ہوئی ہے، جو دونوں مگام، کوکرناگ کے رہنے والے تھے۔
نوگام میں دو مزدوروں کی نعشیں برآمد