عظمیٰ ویب ڈیسک
پونچھ /ضلع پونچھ کے علاقے مینڈھر میں جمعرات کو ایک 20سالہ نوجوان پراسرار حالات میں اپنے گھر میں مردہ پایا گیا۔حکام کے مطابق بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب نوجوان اپنے گھر میں چھت کے پنکھے سے لٹکا ہوا ملا۔ متوفی کی شناخت واجد علی ولد محمد ریاض عمر بیس برس کے طور پر ہوئی ہے، مہلوک نوجوان کنیٹی کا رہائشی تھا اور اس وقت مینڈھر میں مقیم تھا۔ وہ 11ویں جماعت کا طالب علم تھا۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی ایک ٹیم موقع پر پہنچی اور نعشکو قانونی و طبی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔پولیس نے اس سلسلے میں مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
مینڈھر پونچھ میں پراسرار حالت میں 11ویں جماعت کے طالب علم کی نعش برآمد