عظمیٰ ویب ڈیسک
جموں/غیر قانونی کان کنی کے خلاف جاری خصوصی مہم میں جموں پولیس نے مختلف مقامات پر غیر قانونی کان کنی اور اس کی نقل و حمل میں ملوث گیارہ گاڑیوں کو ضبط کر دیا۔ایک پولیس ترجمان نے بتایا کہ پولیس پوسٹ جوریان کی ایک ٹیم نے نائب تحصیلدار جوریان کے ہمراہ جڈ علاقے میں مشترکہ کارروائی انجام دی اور غیر قانونی کان کنی میں ملوث متعدد گاڑیاں ضبط کر لیں۔
انہوں نے کہا کہ ضبط شدہ گاڑیوں میں جے سی بی زیر رجسٹریشن نمبرJK02CK 5572، جے سی بی رینجر زیر چیسس نمبرPUNJD21 AK3274506، رینجر جے سی بی زیر چیسس نمبرPUNJD21AKN3146869، ٹپہر زیر رجسٹریشن نمبرJK02CS 8455 اور چار ڈمپر جن کے رجسٹریشن نمبراتJK02CH 9799، JK02DC 9181، JK02CH 5966 اور JK02CJ 7986 شامل ہیں۔پولیس ترجمان نے بتایا کہ ایک اور کارروائی کے دوران پولیس پوست چنور کی ایک ٹیم نے ایک ٹریکٹر ٹرالی زیر رجسٹریشن نمبر JK02BH –3998 کو تحویل میں لیا جو بغیر درست اجازت کے غیر قانونی کان کنی میں ملوث پائی گئی۔
انہوں نے کہا کہ اسی طرح کی ایک اور کارروائی میں پولیس پوسٹ پونی چک کی ایک ٹیم نے بھی ایک ٹریکٹر ٹرالی زیر چیسس نمبر BXADL1540732S3 کو ضبط کیا جو بغیر درست اجازت کے غیر قانونی کان کنی میں ملوث پائی گئی۔ان کا کہنا ہے کہ علاوہ ازیں پولیس پوسٹ پلنوالہ کی ایک ٹیم نے ایک ٹریکٹر ٹرالی زیر رجسٹریشن نمبرJK02DE 4334 کو تحویل میں لے لیا جو چونے کے پتھروں سے لدی ہوئی تھی اور بغیر کسی مجاز اجازت کے غیر قانونی کان کنی میں استعمال ہو رہی تھی۔پولیس بیان میں کہا گیا کہ تمام معاملات میں مزید قانونی کارروائی کے لئے ضلع منرل آفیسر (ڈی ایم او) جموں کو مطلع کر دیا گیا ہے تاکہ کان کنی قوانین کی متعلقہ دفعات کے تحت ضروری کارروائی عمل میں لائی جاسکے۔
جموں میں غیر قانونی کان کنی میں ملوث 11 گاڑیاں ضبط: پولیس