سرینگر// سرکار نے 3کشمیر ایڈمنسٹریٹو سروس(کے اے ایس) کے سلیکشن گریڈ افسران کو سپیشل سکیل زمرے میںترقیوں سے نوازا ہے۔ عمومی انتظامی محکمہ کے انتظامی سیکریٹری منوج کمار دیویدی کی جانب سے جاری حکم نامہ کے مطابق ان افسراں میں نریندر سنگھ بالی،محمد یونس ملک اور نذیر احمد لون شامل ہیں۔ ایک اور حکم نامہ میں عمومی انتظامی محکمہ کے انتظامی سیکریٹری نے محکمہ تعلیم کے ایڈیشنل سیکریٹری سنجیو رانا کو تبدیل کرکے جموں کشمیر اکادمی آف آرٹ کلچر میں ایڈیشنل سیکریٹری کے طور پر تعینات کیا۔ادھر جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کے انڈ ر سیکریٹری رامییشور کمار کی جانب سے منگل کو جاری حکم نامہ میں پرائیوٹ سیکریٹری شیخ فیروز کو ترقی دیگر سنیئر پرائیوٹ سیکریٹری بنایا گیا ہے۔