عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ انہوں نے مرکزی وزیر صحت جے پی نڈاسے ٹیلیفونک رابطہ کر کے ایمز کشمیرکی تعمیراتی رفتار تیز کرنے کی اپیل کی ہے۔انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ انہوں نے وزیر صحت سے درخواست کی کہ منصوبے کو جلد مکمل کیا جائے تاکہ عوام کو بہتر طبی سہولیات فراہم ہو سکیں۔ ان کے مطابق وزیر صحت نے یقین دہانی کرائی کہ منصوبہ مقررہ وقت میں مکمل کیا جائے گا۔محبوبہ مفتی نے کہا کہ اگرچہ منصوبے پر کام کرنے والی ٹیم دن رات محنت کر رہی ہے، لیکن جموں و کشمیر میں صحت کے نظام کی صورتحال کے پیش نظر اس اسپتال کا جلد فعال ہونا انتہائی ضروری ہے۔