اشرف چراغ
کپوارہ//جمو ں و کشمیر وقف بورڈ کی چیئر پرسن اور بھارتیہ جنتا پارٹی لیڈر در خشاں اندابی نے شمالی کشمیرمیں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر نیشنل کانفرنس کو واقعی عوام کی درد ہے تو کچھ کر کے دکھائیں نا تا یہ سر کار لوگو ں کے مسائل حل کرنے میں ناکام ہو چکی ہے۔درخشاں اندابی نے کپوارہ میں اپنے پارٹی ورکوں کے ملاقات کے دوران کہا کہ نیشنل کانفرنس حکومت کی جانب سے مون سون کے دوران ریاست کی بحالی کے لئے دلی میں احتجاج کرنا کوئی معنی نہیں رکھتا ہے اور احتجاج کرنے سے لوگو ں کے مسائل حل نہیں ہونگے ۔انہوں نے عمر عبد اللہ کی قیادت والی سرکار پر زور دیا کہ وہ حکمرانی ،ترقی اور عوامی شکایات کا ازالہ کرنے پر اپنی توجہ مرکوز کریں اور سیاسی ڈرامہ بازی بند کرے ۔
ریاست کی بحالی کے لئے دلی میں نیشنل کانفرنس کے مجوزہ مارچ کی خبرو ں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ مظاہرو ں کے مقصد حاصل کرنے میں مدد نہیں ملے گی اور عوامی خدشات کو دبانے سے توجہ ہٹائی جائے گی ۔اگر حکومت عوام کی خدمت میں سنجیدہ ہے تو عوامی شکایات کو دور کرنے اور اپنی ذمہ داریا ں نبھانے پر توجہ دینی چاہئے ۔انہو ں نے کہا کہ عوام سیاسی ڈرامہ بازی اور مسائل کے حل کی توقع نہیں رکھتے ۔درخشاں اندابی نے الزام گایا کہ موجودہ حکومت اہم عوامی مسائل کو حل کرنے میں ناکام رہی ہے اور اس پر عام لوگو ں کے درد کو نظر انداز کیا جاتا ہے کیونکہ جموں و کشمیر کے لوگ اپنے مسائل حل کرنے کی توقع رکھتے ہیں ۔انہو ں نے سرکار کو مشورہ دیا کہ وہ عوام کوگمراہ کرنے یا بے وقوف بنانے کے بجائے ان کی ترقی ،روز گار پیدا کنے ،بنیادی ڈھانچے کی بہتری اور عوامی بہود پر توجہ دینی چایئے ۔انہو ں نے مزید کہا کہ گورننس کی جڑیں احتساب اور مو ثرخدمات کی فراہمی میں ہونی چائیں اور کہا کہ انتظامیہ کو لوگو ں کی امنگو ں اور خدشات کا مو ثر جواب دینا چایئے ۔اس سے قبل ڈاکٹر درخشاں اندرابی اور دیگر رہنمائوں نے بانڈی پورہ اور کپواڑہ میں بی جے پی تربیتی کنکلیوز سے خطاب کیا۔جموں و کشمیر وقف بورڈ کی چیئرپرسن ڈاکٹر درخشاں اندرابی نے ضلع بانڈی پورہ کے لیے پنڈت دین دیال اپادھیائے پرشکشن مہا ابھیان 2026 میں شرکت کی ۔ یہ پروگرام بھارتیہ جنتا پارٹی کی جانب سے ملک گیر مہم کے تحت منعقد کیا جا رہا ہے، جس کے پروگرام ملک کے مختلف حصوں میں منعقد ہو رہے ہیں۔ڈاکٹر اندرابی نے ملک کی شاندار تاریخ اور قومی تعمیر کے لیے بھارتیہ جنتا پارٹی کے ترقیاتی روڈ میپ کے موضوع پر ایک بصیرت افروز خطاب کیا۔ اپنے خطاب میں انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہماری عظیم تہذیبی و ثقافتی وراثت کو سمجھنا اور اس سے رہنمائی حاصل کرتے ہوئے اجتماعی طور پر ہمہ گیر ترقی، سماجی پیش رفت اور ایک مضبوط مستقبل کی تعمیر کے لیے کام کرنا نہایت ضروری ہے۔ ڈاکٹر درخشاں اندرابی نے کہا: “وزیراعظم نریندر مودی جی کے وژن کی بدولت ہندوستان دوبارہ ایک عالمی طاقت اور عالمی رہنما کے طور پر اپنی حیثیت حاصل کر رہا ہے۔ آج ہم دنیا کی سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی معیشت ہیں۔ آتم نربھر بھارت مشن ہندوستان کو نئی بلندیوں تک لے جا رہا ہے اور ہم سب کو اس عظیم مشن کا حصہ ہونے پر فخر ہے۔رکنِ پارلیمان (راجیہ سبھا)انجینئر غلام علی کھٹانہ اور بی جے پی کے ریاستی جنرل سیکریٹری محمد انور خان نے بھی اجلاس سے خطاب کیا۔ بعد ازاں ڈاکٹر اندرابی نے ضلع کپوارہ کے لیے منعقد ہونے والے اسی نوعیت کے ایک پروگرام سے بھی خطاب کیا۔انہوں نے تہذیبی وراثت سے سبق حاصل کرنے اور اسے پائیدار ترقی، سماجی بااختیاری اور ایک مضبوط و خوشحال ہندوستان کے وژن کی تکمیل کے لیے بروئے کار لانے کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ بعد ازاں ڈاکٹر اندرابی نے ضلع کپوارہ کے لیے منعقد ہونے والے اسی نوعیت کے ایک پروگرام سے بھی خطاب کیا۔ اپنے ولولہ انگیز خطاب میں انہوں نے ہماری تہذیبی وراثت سے سبق حاصل کرنے اور اسے پائیدار ترقی، سماجی بااختیاری اور ایک مضبوط و خوشحال ہندوستان کے وژن کی تکمیل کے لیے بروئے کار لانے کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔