ممبئی// ممبئی کے پولیس کمشنر پرم بیر سنگھ نے آج بتلایا کہ فلم اداکار سوشانت سنگھ کے 14 جون کو مردہ پائے جانے سے ایک دن قبل یعنی 13 جون کو اداکار کی رہائش گاہ میں کسی پارٹی کا انعقاد نہیں کیا گیا تھا۔سنگھ نے کہا ممبئی پولیس سوشانت کے بینک کھاتوں کی مالی لین دین کی تفصیلات کے علاوہ اس کے کنبہ کے ممبروں ، دوستوں ، ڈاکٹروں اور دیگر سمیت تمام ممکنہ زاویوں سے کیس کی مکمل تحقیقات کر رہی ہے ۔مہاراشٹرا کی ایک مشہور سیاسی شخصیت اور اداکار کے تعلق سے سوشل میڈیا پر جاری خبروں کے متعلق سنگھ نے واضح طور پر کہا کہ تحقیقات میں ایسی کوئی چیز نہیں دکھائی دی ہے ۔ یو این آئی