جموں//سماج کے مختلف طبقوں سے وابستہ شخصیات اور وفود نے سوموار کو راج بھون جموں میں گورنر ستیہ پال ملک سے ملاقات کی اور انہیں کئی امور سے متعلق جانکاری فراہم کی جبکہ اپنے مسائل کی طرف توجہ بھی مبذول کرائی۔انجینئروں کے ایک وفد نے ایم ایل سی وِکرم رندھاوا کی قیادت میں راج بھون جموں میں گورنر ستیہ پال ملک سے ملاقات کی۔وفد نے جونیئر انجینئر سول کی اسامیوں کے 2014 کے ویٹنگ لسٹ کو مشتہرکر کے عدالتی احکامات کے مطابق ایک دفعہ رعایت فراہم کرنے کی مانگ کی ۔گورنر نے وفد کی مانگ پر غور کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔اس ودران جنتادل یونائٹیڈ کے ریاستی صدر جی ایم شاہین نے جموں میں گورنر ستیہ پال ملک سے ملاقات کی ۔انہوں نے ریاست کے سماجی و سیاسی منظر نامے کے علاوہ عوامی بہبود سے متعلق مختلف امور پر گورنر سے تبادلہ خیال کیا۔گورنر نے صدر موصوف کے خیالات کی سراہنا کرتے ہوئے اُنہیں شہری بلدیاتی اداروں اور پنچایتوں کے لئے اُمید واروں کو چُنے جانے اور زمینی سطح پر جمہوری اداروں کو فروغ دینے سے متعلق امور پر اُن سے تبادلہ خیال کیا۔ادھرایم ایل سی چرنجیت سنگھ خالصا کی قیادت میں سکھ طبقے کے ایک وفد نے راج بھون جموں میں گورنر ستیہ پال ملک سے ملاقات کی ۔وفد نے سکھ طبقے کی بہبودسے متعلق مختلف امور پر گورنر کے ساتھ تبادلہ خیال کیا اور انہیں اس سلسلسے میں ایک میمورنڈم بھی پیش کیا۔گورنر نے وفد کے مطالبات پر غور کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔ایم ایل سی سریندر امباردار نے راج بھون جموں ستیہ پال ملک سے ملاقات کی ۔انہوں نے ریاست کی مساوی ترقی اور کشمیری مائیگرنٹوں کی بہبود سے متعلق مختلف امور پر گورنر سے تبادلہ خیال کیا۔گورنر نے زمینی سطح پر ایم ایل سے موصوف کے اقدامات کی سراہنا کرتے ہوئے اُنہیں زمینی سطح پر جمہوری اداروں کی اہمیت کے بارے میں عوام میں جانکاری پیدا کرنے پر زور دیا۔