پونچھ // بڈھا امرناتھ جی یاترا 2017کے سلسلہ میں ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ محمد ہارون ملک نے ضلع افسران ،صدر بڈھا امرناتھ جی کمیٹی، معزز شہریوں اور سماجی کارکنوں کے ساتھ ایک اجلاس منعقد کرکے انتظامات کا جائزہ لیا ۔واضح رہے کہ اس بار28جولائی 2017سے یہ یاترا شروع ہوگی۔میٹنگ کے دوران ہندو برادری کی مختلف تنظیموں کے عہدیداران نے ضلع ترقیاتی کمشنر سے یاترا کے دوران چاول،آٹا، چینی ، ایل پی جی گیس سلنڈر، طبی سہولیات، صحت و صفائی، رہائش، بجلی کی فراہمی ،پینے کے پانی کی سہولیات وغیرہ کی مانگ کی ۔ ضلع ترقیاتی کمشنر نے افسران کو ہدایت دی کہ وہ ہر قسم کی سہولیات کا بندوبست کریں۔انہوںنے میونسپل کونسل حکام کو ہدایت دی کہ یاتریوں کے لئے ہر ممکن سہولت کا اہتمام کیاجائے ،خصوصی طور پر د صفائی پر دھیان دیاجائے ۔موصوف نے محکمہ بجلی اور فائر اینڈ ایمرجنسی کو بھی متحرک رہنے کی ہدایت دی ۔انہوںحنے کہاکہ محکمہ صحت کی طرف سے طبی کیمپوں کے اہتمام کے ساتھ ساتھ ایمبولینس گاڑیوں کا انتظام رکھاجائے گا۔انہوںنے سڑکوں کی مرمت پر بھی زور دیا۔اس دوران ڈپٹی کمشنر کی نگرانی میں افسران اور معزز شہریوں کی ایک کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ۔میٹنگ میں سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس راجیو پانڈے، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر گرویندرجیت سنگھ، چیف پلاننگ آفیسر، چیف میڈیکل آفیسر،اے آر ٹی او، اسسٹنٹ کمشنر ڈیولپمنٹ، ایکس ای این پی ڈبلیو ڈی، ایکس ای این پی ڈی ڈی، آرمی اور بی ایس ایف افسران بھی موجو دتھے ۔