سرینگر//یوگا کے بین الااقوامی دن پرجموں وکشمیرمیں بھی سوموارکی صبح کھلی پارکوں ،باغوں اورکھیل کے میدانوں میں تقاریب کااہتمام کیاگیا ،جن میں بڑی تعدادمیں لوگوں نے شرکت کی ۔ سرینگر شہرکے ٹی آرسی گرائونڈ،میونسپل پارک متصل اخراج پورہ اوردیگر کئی مقامات پر تقاریب منعقد ہوئیں ۔جموں وکشمیر کے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے اپنے پیغام میں کہاکہ یوگا لوگوں کی زندگیوں اورعمومی صحت میں مثبت تبدیلیوں کاموجب بناہے ۔سرینگر میونسپل کارپوریشن (ایس ایم سی) کے میئر جنید عظیم مٹو اور جموں و کشمیر اسپورٹس کونسل کے سکریٹری نے پیر کی صبح ٹی آر سی سرینگر میں منعقدہ ایک تقریب میں حصہ لیا۔اس دوران میونسپل پارک متصل اخراج پورہ اوردیگر کئی مقامات پرعالمی یوم یوگا کی مناسبت سے تقاریب منعقد ہوئیں ،جن میں نوجوانوں کی بڑی تعدادشامل ہوئی۔ اطلاعات کے مطابق کشمیرکی سبھی پولیس لائنز،فوج وفورسزکیمپوں اوردیگر مقامات پربھی سوموارکی صبح یوم یوگاکی مناسبت سے خصوصی مشقوں وتقاریب کااہتمام کیاگیااورا س دوران یوگاکے ماہرین نے پولیس وفورسزاہلکاروں سے مخصوص یوگامشق کروائی ۔یوگا کے بین الااقوامی دن کے موقع پر لوگوں کو مبارکباد دیتے ہوئے ، لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ یوگا لوگوں کی زندگیوں میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں لایا ہے۔پیر کی صبح مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹویٹر پر ایک پیغام میںانہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ زندگی بسر کرنے کیلئے صحت اور خوشحال دنیا کی تشکیل کے لئے یوگا سے متعلق سرگرمیوں میں زیادہ سے زیادہ اپنی شرکت کریں۔انہوں نے لوگوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے مزیدلکھاکہ یوگا نے لوگوں کی زندگیوں میں بڑے پیمانے پر تبدیلی لائی ہے۔منوج سنہا نے اپنے تحریری پیغام میں لکھاکہ میں سب سے پْرجوش اپیل کرتا ہوں کہ وہ صحت مند ، خوشحال دنیا کی زندگی بسر کرنے کے لئے یوگا سے متعلقہ سرگرمیوں میں زیادہ سے زیادہ حصہ لیں۔بانڈی پورہ سے نمائندے عازم جان نے اطلاع دی ہے کہ ضلع کے شیر کشمیر سٹیڈیم میں پولیس نے محکمہ آیوش کے اشتراک سے بین الاقوامی یوگا دن منعقد کیا۔ ضلع ترقیاتی کمشنر بانڈی پورہ ڈاکٹر اویس احمد نے تقریب میں یوگا کی مشق کی ۔ ڈی ایس پی ہیڈکواٹر ڈاکٹر محمد ادریس اورڈی ایس پی اشفاق عالم نے سول انتظامیہ کے افسران کے ہمراہ محکمہ آیوش کے ملازمین، یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس ،محکمہ تعلیم اور پولیس کے جوانوں نے حصہ لیا ۔ یوگا تقریب میں کووڈ 19 سے بچنے کیلئے سماجی فاصلہ اور ایس او پیزکا خاص خیال رکھا گیا ۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر اویس احمد نے یوگا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یوگا مختلف بیماریوں سے محفوظ رکھنے، دماغ اور جسم کو تازہ رکھنے کے لئے مفید ہے۔
یوگا کابیماریوں کی روکتھام اورمجموعی تندرستی میں اہم کردار
یونانی ہسپتال شالہ ٹینگ میںڈائریکٹر آیوش نے آغاز کیا
جموں// یوگا کے ساتویں بین الاقوامی دِن کے سلسلے میں ڈائریکٹر انڈین سسٹم آف میڈیسن ( آئی ایس ایم ) جے اینڈکے کے ڈاکٹر موہن سنگھ نے سرینگر کے گورنمنٹ یونانی ہسپتال شالہ ٹینگ میں عالمی تقریب کا آغاز کیا۔پروگرام میں مشترکہ یوگا پروٹوکول ( سی وائی پی ) عملی سیشنوں کا انعقاد کیا گیا ۔یوگا کے ماہرین، ہسپتال اور آئی ایس ایم ڈائریکٹوریٹ کے عملہ نے معلوماتی لیکچرپیش کئے۔واضح ہے کہ موجودہ کووِڈ۔19 وبائی امراض کی وجہ سے وزارتِ آیوش اور موجودہ سال کے مرکزی خیال ’’ یوگا کے ساتھ رہو ، گھر میں رہو‘‘ کی رہنما خطوط کے مطابق بیشتر سرگرمیاں مختلف ورچیول پلیٹ فارم سے ترتیب دی گئیں۔ڈائریکٹوریٹ آف آئی ایس ایم (آیوش) نے پہلے ہی 14 ؍جون 2021 ء سے یوگا ہفتہ منانے کا آغاز کیا تھا جس میں صحت کی تشہیر اور بیماری سے بچنے کے امور کے یومیہ زندگی کے مختلف چیلینجوں کا مظاہرہ کرنے والی ویڈیو دستاویزی فلموں میں صحت کے موجودہ بحران میں یوگا کی افادیت کو پیش کرتی ہے۔ لیفٹیننٹ گورنرمنوج سنہا نے سری نگر کے راج بھون میں 18 ؍جون 2021 ء کو منعقدہ ایک پروگرام میں ، آئی ایس ایم کے ڈائریکٹوریٹ ، جے اینڈ کے کے ذریعے کامن یوگا پروٹوکول پر مبنی ڈوگری اور کشمیری زبانوں میں یوگا کی ویڈیووں کی نقاب کشائی کی جو ٹی وی چینلوںاور سوشل میڈیا پلیٹ فارموں پر ٹیلی کاسٹ ہوا۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری صحت و طبی تعلیم اَتل ڈولو جو یوگا کے عالمی دِن منانے کو ایک بڑی کامیابی بنانے میں اہم کردار اَدا کر رہے ہیں ،نے کہا کہ یوگا بیماریوںکی روکتھام، صحت کے فروغ اور ایک شخص کی مجموعی تندرستی میں اہم کردار ادا کرتا ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ یوگا اَفراد کے جسم اور دماغ کے مابین ہم آہنگی برقرار رکھتا ہے اور طرز ِ زندگی کے اَمراض ، ذہنی تنائو اور تندرستی کے لئے بہت کار آمد ہے۔اَتل ڈولو نے پی آئی آئیز اور دیگر آرگنائزیشنوں کے ذریعے عام لوگوں کو شامل کر کے یوٹی کے ہر کونے تک یوگا کی بیداری کو آگے بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔اُنہوں نے کہا کہ دیگر لائن محکموں جیسے آئی سی ڈی ایس، این ایچ ایم، ڈائریکٹوریٹ ہیلتھ سروسز جموںوکشمیر ، یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس ، پی آر آئی ، محکمہ سکول ایجوکیشن ، ہائیر ایجوکیشن محکمے، این جی اوزکے ساتھ مل کر کثیر الضابطہ مباحثے اور ویب نار منعقد ہوئے جس میں اَفادیت کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا ۔ڈائریکٹر آئی ایس ایم نے گورنمنٹ یونانی ہسپتال شالہ ٹینگ میں شرکأ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وزیر اعظم نریندر مودی کے اقدام کی وجہ سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 2014ء میں 21؍ جون کو بین الاقوامی دِن قرار دینے کا تاریخی فیصلہ لیا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ آیوش برادری کی ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ موجودہ حالات میں گھروں سے یوگا کی مشق کرنے کے لئے لوگوں کی حوصلہ افزائی کریں۔مختلف سرگرمیوں کے فاتحین کو ای۔ سر ٹیفکیٹ اور انعامات سے نوازا جائے گا ۔ اس کے علاوہ مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارموں اور ڈائریکٹوریٹ آف آیوش جے اینڈ کے کی ویب سائٹ پر بھی انہیں ترقی دی جائے گی۔اِس موقعہ پر ڈپٹی ڈائریکٹر آئی ایس ایم کشمیر ڈاکٹر سیّد حیدر شاہ ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ( ہیڈ کوارٹر ) ڈاکٹر سجاد حسین شجاع ، ڈویژنل نوڈل آفیسر آیوش ، صحت اور فلاح و بہبود کے مراکز کشمیر ڈاکٹر مشتاق احمد پارے اور دیگر آئی ایس ایم میڈیکل اَفسران نے شرکت کی۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر ، آئی ایس ایم ، کشمیر ، ڈاکٹر سید حیدر شاہ ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر (ہیڈکوارٹر) ڈاکٹر سجاد حسین شجاع ، ڈویڑنل نوڈل آفیسر ، آیوش ، صحت اور فلاح و بہبود کے مراکز ، کشمیر ، ڈاکٹر مشتاق احمد پرے اور دیگر آئی ایس ایم میڈیکل آفیسران اور اہلکاروں نے شرکت کی۔