جموں//انجمن فروغ اُردو جموں وکشمیراورکلچرل اکادمی کے اشتراک سے یہاں،کے ایل سہگل ہال میں سالانہ یومِ حسین ؑکے سلسلے میں روایتی طرحی حسینی مشاعرہ کاانعقاد کیاگیا ۔اس دوران مشاعرے کی صدارت نامورشاعرعرش صہبائی نے کی جبکہ معروف شاعرفاروق نازکی مہمان خصوصی تھے۔ اس موقعہ پرشعراء نے اپنے کلام کے ذریعے شہدائے کربلا کوخراج عقیدت پیش کیا۔ مشاعرے میں حصہ لینے والے شعراء میں پرتپال سنگھ بیتاب، امین بانہالی ، اسداللہ وانی، اسیرکشتواڑی ، امین سابونیہ ،بشیربھدرواہی، بشیرالحق بشیر، بی این بیتاب ، بیتاب جے پوری، تنہاکاظمی ، عرفان عارف، لیاقت جعفری، مالک سنگھ وفا، محتشم احتشام، راحت حسین راحت ، رحمت بانہالی ،سجادپونچھی، شام طالب،ذوالفقارنقوی وغیرہ شامل ہیں۔ اس دوران نظامت کے فرائض خورشیدکاظمی نے انجام دیئے۔