جموں//نگروٹہ کویوگابھومی اورتریکوٹہ پہاڑیوں پرواقع ویشنودیوی کے متبرک مقام کادروازہ قراردیتے ہوئے صوبائی صدر نیشنل کانفرنس دویندرسنگھ رانانے مذہبی یاتراکے قدیم راستے کوبحال کرنے کامطالبہ کیاہے ۔دویندرسنگھ رانا ماتاویشنودیوی پراچین پوترچھڑی یاترا2018کوکول کنڈولی نگروٹہ سے ہری جھنڈی دکھاکرروانہ کرتے ہوئے خطاب کررہے تھے۔انہوں نے کہاکہ یہ یاترا پرانے ویشنودیوی راستے کے مختلف روایتی اورتاریخی مقامات مثلاً جگدمبامندر، کھیربھوانی ، جگٹی ،درگامندر،پنگالی مندر،پنگالی شیومندر،ٹھنڈاپانی ،درابی،شیوشکتی مندر، راجہ منڈلک مندراوراجہ نوال گڑھ مندرمڑھ درالہ،کالی ماتامندر،گنڈلاتالاب ،رام دربار،شیومندر بمیال اوراولی مندر چھنپو بمیال سے ہوکر ماتاکے دربارپہنچ کراختتام پذیرہوگی۔اس موقعہ پررانانے یاتراکے مقاصد کو بیان کیا۔رانانے یاتراکے قدیم اوراہمیت کے حامل راستے کی بحالی اورترقی دینے پرزوردیا۔انہوں نے کہاکہ یہ تاریخی راستہ نگروٹہ کے ہیری ٹیج کوترقی دینے کیلئے شہ رگ ثابت ہوسکتاہے ۔انہوں نے کہاکہ تاریخی سڑک بمقام بمیال اوردیوی مائی بذریعہ اولی مندرسڑک اورپل کی تعمیرکوتاریخی قدم بتایا،جوتعمیرکیلئے منظورہوچکی ہے۔انہوں نے کہاکہ اس ثقافتی راستے کوکئی دہائیوں سے نظرانداز کیاگیاہے جس کی جانب توجہ دیے کراس پراچین راستے کوبحال کیاجائے۔انہوں نے بتایاکہ انڈین نیشنل ٹرسٹ آف آرٹ اینڈ کلچرل ہیری ٹیچ نے ایک جامع پروجیکٹ تیارکرکے ریاستی گورنر،چیئرمین ایس ایم وی ڈی ایس بی کے پاس جمع کروایاہے ۔اس موقعہ پر رندیپ سنگھ صدرماتاویشنودیوی پراچین مارگ پوترچھڑی یاترا، اشوک کمار، کرتارچند، نائب صدر جگدیش راج سیکریٹری یاترا، اشوک کمار، ہربنس لال، گردھاری لال، اتم سنگھ،ڈاکٹرمنظورچودھری،نذیراحمد ،رام سنگھ،شیرسنگھ،ماسٹرپرشوتم ، حبیب حسین ،راجیش کمار، رتن لال کے علاوہ تحصیلدار نگروٹہ راجیش ٹھاکورڈپٹی ڈائریکٹرٹورازم سوشیل کماراتری ایس ڈی پی اونگروٹہ یش ویرسنگھ،بی ڈی اونگروٹہ زیشان طاہر ،ایس ایچ او نگروٹہ بی بی منہاس ودیگران بھی موجودتھے۔