جموں//ضلع کٹھوعہ کی تحصیل ہیرا نگر میں ایک موٹر سائیکل کو ایک تیز رفتار میٹا ڈار نے ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں ماں بیٹی سمیت 3افراد لقمۂ اجل بن گئے۔ یہ حادثہ شیر پورا کے قریب کٹل گجریاں میں اتوار کو اس وقت پیش آیا جب موٹر سائیکل JK08C-8974منی بس JK02S-6875کی زد میں آ گئی۔مقامی لوگوں نے فوری طور تینوں کو نزدیکی اسپتال منتقل کیاگیاجہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔ مہلوکین کی شناخت 51سالہ رام داس سانگرہ ولد نرسنگھ دیال ساکن کوٹہ ،40سالہ انیتا دیوی زوجہ سنجے کمار ساکن جوٹہ اور اس کی 8سالہ بیٹی پلوی دیوی کے طور پر کی گئی ہے ۔پولیس نے متعلقہ پولیس تھانہ میں ایف آئی آر304-A,279آر پی سی کے تحت مقدمہ درج کر کے منی بس کو اپنی تحویل میں لینے کے علاوہ ڈرائیور اشوک کمار ولد سردار چند ساکن نئی بستی ہیرا نگر کو گرفتار کر لیا ہے۔