سرینگر//علاقائی دیہاتی بینک کے اہتمام سے ہوگام اننت ناگ میں منعقدہ مالیاتی آگاہی پروگرام میں مقررین نے دوردرازعلاقوں میں عام لوگوں کومختلف مالی اسکیموں کی جانکاری دینے کے علاوہ انہیں کسان کریڈٹ کارڈ قرضوں کی واپس ادائیگی کے بارے میں بتایا۔اس پروگرام میں مٹن بلاک کے مقامی پنچوں اور سرپنچوں کے علاوہ کسانوں اور دیہی دستکاروں نے شرکت کی۔اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے علاقائی دیہاتی بینک کے چیئرمین ارشدالاسلام نے دیہی اور نیم شہری علاقوں میں گاہکوں کو سہولیات بہم رکھنے کیلئے علاقائی دیہاتی بینک کے رول کو اُجاگر کیا۔انہوں نے لوگوں پرزوردیا کہ وہ بینکوں کے ساتھ جڑ جائیں اور’ڈی بی ٹی ایل‘،منریگا،اٹل پنشن اسکیم،’پی ایم جے جے بی وائی‘وغیرہ اسکیموں سے استفادہ کریں ۔انہوں نے کہا کہ حکومت کسان کریڈٹ کارڈقرضوں کی فوری واپس ادائیگی پر بینکوں کے ذریعے سودپر سبسڈی دیتی ہے اوران پر زوردیا کہ وہ مالی ڈسپلن کواپنائے اورکسان کریڈ کارڈ قرضوں کی وقت پر واپس ادائیگی کو یقینی بنائیں۔ شرکاء نے علاقائی دیہاتی بینک کے چیئرمین اورایف ایل سی کونسلر کامٹن میں یہ پروگرام منعقدکرنے کیلئے شکریہ اداکیا۔