تھنہ منڈی // ہسپلوٹ تا ڈھوک سڑک جسکی تعمیر کا کام مارچ 2013 میں شروع کیا گیا،آج تک پایہ تکمیل کو نہیں پہنچ پائی ۔اس سڑ ک تعمیر کے لئے 5 کروڑ اور 35 لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیںلیکن نہ جانے اس کی تعمیر کیوں مکمل نہیں کی جاسکی ۔ سڑک کی لمبائی 10کلو میٹر ہے اوراسے پردھان منتری گرامین سڑک یوجنا کے تحت تعمیر کیاجارہاہے ۔اس کی تعمیر سے نصف درجن دیہاتوں کوقصبہ تھنہ منڈی کیساتھ جوڑاجاسکتاہے ۔اگر چہ اس کی تکمیل نہیں ہوئی لیکن پھر بھی اس پر روزانہ بڑی تعداد میں سوموگاڑیاں اور ٹیمپو سفر کرتے ہیں ۔مقامی لوگوں کاکہناہے کہ سڑک کی خراب حالت کی وجہ سے انہیں مشکلا ت کاسامناہے ۔انہوںنے کہاکہ سڑک کی کھدائی کاکام بھی نامکمل ہے اور نالیوں کے علاوہ ڈنگے وغیرہ بھی تعمیر نہیں کئے گئے ۔ الال گاؤں کے رہنے والے شکیل احمد کا کہنا ہے کہ اس سڑک کی تکمیل نہ ہونے سے ڈھوک،نیلی، پٹیلی، کھنیالکوٹ،برہون اور الال لوہرکے لوگو ں کو کافی مشکلات درپیش ہیں۔رابطہ کرنے پر محکمہ پی ایم جی ایس وائی کے اے ای سفیر چوہدری نے سڑک کاکام مکمل کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔