راجوری //محکمہ صحت نے اس بات کادعویٰ کیاہے کہ اس نے راجوری میں صحت خدمات کو بہتر بناتے ہوئے ہسپتال ڈیولپمنٹ فنڈ کے تحت 8.01لاکھ روپے جمع کئے ہیں ۔ایک پریس بیان میں میڈیکل سپرینڈنٹ ضلع ہسپتال راجوری ڈاکٹر محمود بجاڑ نے بتایاکہ ماہ ستمبر کے دوران 276بڑے آپریشن کئے گئے جبکہ اس عرصہ میں ہسپتال میں 494ڈیلوریاں ہوئیں ۔انہوںنے بتایاکہ 95سیزیرین آپریشن ہوئے ، 12385لیب ٹیسٹ کئے گئے ، 2138ایکسرے ہوئے ،1957یو ایس جی ہوئے اور 663ای سی جی کئے گئے ۔انہوںنے بتایاکہ اس عرصہ میں28172مریضوں کا معائنہ کیاگیا جن میںسے 3255کاعلاج کیاگیا۔ریکارڈ کے مطابق8.01لاکھ روپے بطور ہسپتال ڈیولپمنٹ فنڈ جمع کئے گئے ہیں ۔بجاڑ نے بتایاکہ ایمرجنسی تھیٹر کو کارگر بنایاگیاہے تاکہ ایمرجنسی حالات میں آپریشن کئے جاسکیں۔انہوںنے مزید بتایاکہ آیوش محکمہ کو بھی مستحکم بنایاگیاہے اورخدمات بھی فراہم رکھی گئی ہیں ۔انہوںنے بتایاکہ سٹی سکین ، آئی سی یو ، لیپرو سکوپک سرجری اور دیگر سہولیات بھی بہت جلد فراہم ہوںگی ۔