مینڈھر//سب ڈویژن مینڈھر کے تعلیمی زون ہرنی کے گورنمنٹ ہائی سکول کیری گانگڑھ کی حالت نہایت ہی خستہ ہے اور 250سے زائد بچوں کو پڑھانے کیلئے اساتذہ کی نہایت ہی کمی ہے جبکہ ماسٹر گریڈ کی چھ پوسٹیں خالی ہیں اور نان ٹیچنگ سٹاف بھی موجود نہیں ہے جبکہ ایک ٹیچر کی پوسٹ بھی خالی ہے اور ایک ٹیچر کو متعلقہ آفیسران نے پونچھ ڈائٹ میں اٹیچ کرکے رکھا ہے۔ علاقہ کے لوگوں نے محکمہ تعلیم کے اعلی آفیسران کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ 33سال قبل ہائی سکول کیری گانگڑہ کو ہائی سکول کا درجہ ملا تھا اور لگتاہے کہ سب ڈویژن مینڈھر کے اندر سب سے پرانا ہائی سکول ہے لیکن نویں اور دسویں کلاسوں کے ایک سو سے زائد بچوں کو پڑھانے کیلئے کوئی بھی سینئراستاد سکول میں موجود نہیں ہے۔ انکا کہنا تھا کہ ریاضی اور انگریزی جیسے اہم سبجیکٹ کو پڑھانے کیلئے اگر اساتذہ موجود نہیں ہیں تو ان بچوں کی کیا حالت ہوگی اس سے لگتاہے کہ محکمہ تعلیم کے اعلی آفیسران جان بوجھ کر بچوں کا مستقبل تباہ کرتے ہیں۔ لوگوں نے انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ دوردراز علاقہ میں بسنے والے بچوں کی پڑھائی کا خاص خیال رکھا جائے اور غریب لوگوں کے بچوں کا مستقبل خراب نہ کیا جا ئے اورا فوری طور پر سکول میں خالی پڑی اسامیاں پر کی جائیں تاکہ بچوں کی پڑھائی متاثر نہ ہو۔