ہائر سکینڈری سکول گول میں ووٹر جانکاری کیمپ ضلع ترقیاتی کمشنر رام بن نے کیمپ کی صدرت کی

زاہد بشیر
گول//ضلع انتظامیہ رام بن کی جانب سے باقی جگہوں کی طرح بھی گول ہائر سکینڈری سکول میں سویپ ایکشن پروگرام کے تحت ایک جانکاری کیمپ کا اہتمام کیا جس میں محکمہ الیکشن و محکمہ تعلیم کے آفیسران و سکولی طلباء و طالبات نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ۔ اس موقعہ پر ضلع ترقیاتی کمشنر رام بن مسرت عالم نے کہا کہ یہ پروگرام ضلع رام بن میں15ستمبر2022سے شروع ہوا ہے اور سب ڈویژن سطح ، تحاصیل سطح پر اس طرح کے پروگرام منعقد کئے جا رہے ہیں جو 25اکتوبر تک جاری رہے گا ۔ انہوںنے کہا کہ اس طرح کے پروگرام کرنے کا ہمارا مقصد ہے کہ یکم اکتوبر 2022کو جو بھی نوجوان ووٹ ڈالنے کی عمر میں آ جائے گا اُس کو الیکٹورل رول میں شامل کرنا ہے تا کہ آنے والے وقت میں وہ اپنے حق رائے کا استعمال کر سکیں ۔ انہوں نے کہا کہ یہ کام محکمہ الیکشن زیر اشتراک محکمہ تعلیم کر رہا ہے اور نئے ووٹروں کو شامل کرنے کے لئے اور ووٹ ڈالنے کا حق ، ووٹ کی افادیت اور اس کی طاقت سے ووٹروں کو آگاہ کرنا ووٹ آئی ڈی کو آدھار کے ساتھ لنک کرنا ،نامو ں کی درستگی کروانا ووٹ کو تبدیل کرنا و دیگر مسائل کے بارے میں بھی ووٹروں سے بات کی گئی ۔