جموں//گورنر این این ووہر ااور وزیراعلیٰ گورنر این این ووہرا نے رام نومی کے سلسلے میں ریاست کے لوگوں کو مبارک باد دی ہے۔اپنے ایک مبارک بادی کے پیغام میں گورنر نے کہا کہ تہواروں کو منانا ہماری ثقافت کا ایک اہم حصہ ہے جوریاست میں آپسی بھائی چارے اور یکجہتی کے بندھنوں کو استوار کرتے ہیں۔گورنر نے ریاست کے لوگوں کی امن اور خوشحالی کی دعا کی۔وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے رام نومی کے موقعہ پر ریاست کے لوگوں کو مبارک باد دی ہے ۔انہوں نے اُمید ظاہر کی کہ یہ دِن ریاست میں امن ، ترقی اور خوشحالی کا پیغام لائے گا۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ جموں وکشمیر مختلف مذاہب ، تمدنوں اور زبانوں کی ریاست ہے جس کی بدولت اس ریاست کو ملک بھر میں ایک خاص مقام حاصل ہے ۔