جموں/ /گورنر این این ووہرا نے ’’ ویٹنگ فار نیل کنٹھ اینڈ ادر سٹوریز‘‘ نامی کتاب کاجمعرات کو ایک تقریب کے دوران اجرا ء کیا جو سنٹرل یونیورسٹی جموں کے مدن موہن ساہتیہ اکادمی کی ایوارڈ یافتہ ڈوگری شارٹ سٹوریز ’’ دُدھ : لہو : جہر ‘‘ کا وندنا شرما کا انگریزی ترجمہ ہے۔ اس کتاب میں 12افسانے موجود ہیں جو بین الاقوامی سطح پر انسانی مسائل کے موضوعات پر لکھئے گئے ہیں۔ سینٹرل یونیورسٹی جموں کی ڈاکٹر نینا گپتا نے اس موقعہ پر کتاب کا مختصر تجزیہ پیش کیا۔گورنر نے تمام تعلیمی اداروں میں ادبی سرگرمیوں کو بڑھاوا دینے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ترجمہ کرنے والے اساتذہ و دیگر لوگوں کی کمی کی وجہ سے یہ بات انتہائی مشکل بن گئی ہے کہ اعلیٰ ادبی کارنامے زیادہ دیر تک زندہ نہیں رہتے ۔گورنر نے سی یو جے کے پروفیسر ایم ایچ ظفر کو تجویز پیش کی کہ وہ بکھر ے پڑے کشمیری لٹریچر کو کمپائل کریں تاکہ نئی نسل کے لئے اس قیمتی ادبی اثاثے کو محفوظ رکھا جاسکے۔وائس چانسلر سینٹرل یونیورسٹی جموں پروفیسر اشوک ایما، وویکانند چیئر سی یو جے پروفیسر ایس کے شرما ، مصنف ونقاد پروفیسر للت منگوترا ، پرنسپل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز جج بھدرواہ پرفیسر ایم ایچ ظفرو دیگر معزز شخصیات اس موقعہ پر موجودتھیں۔