جموں //صنعت و حرفت کے وزیر چندر پرکاش گنگا نے برج ٹنڈا اور گڑھوال میں 60 لاکھ روپے کی لاگت سے 3 کلو میٹر لمبی سڑک پر تار کول بچھانے کے کام کا افتتاح کیا ۔ کام کا افتتاح کرنے کے بعد وزیر موصوف نے کہا کہ مخلوط سرکار ریاست کی مساوی ترقی کو یقینی بنانے کی وعدہ بند ہے اور اس مقصد کیلئے ایک جامع منصوبہ تشکیل دیا گیا ہے ۔ اس دوران مقامی لوگوں نے اپنے اپنے مطالبات وزیر کے سامنے رکھے انہوں نے یہ مطالبات مرحلہ وار طریقے پر پورا کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔