مینڈھر//تعلیمی زون ہرنی میں پا نچو یں جما عت سے نو یں جما عت تک لئے جا رہے امتحا نات کے سلسلہ میں اپر گلہو تہ اور اپر اڑی کے لو گو ں نے پر نسپل گو رنمنٹ بو ائز ہا ئر سیکنڈری سکول ہر نی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے بچو ں کے ساتھ زیا دتی کا الز ام عائد کیا ہے ۔23اکتو بر سے شر وع ہو رہے پا نچو یں جما عت سے نو یں جما عت تک کے امتحا نات میں کئی بچو ں کے والد ین نے پر نسپل گو رنمنٹ بو ائز ہا ئر سیکنڈری سکول ہر نی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کا نگڑا، گلہوتہ اور کا نڈی گلہو تہ میں کوئی بھی امتحانی سنٹر نہیں رکھا گیا جبکہ وہا ں دو مڈل سکول اور ایک پر ائمری سکول چل رہاہے جہاں بچو ں کی تعداد بھی اچھی خاصی ہے ۔انہوںنے الزام عائد کیاکہ کلسٹر ہیڈنے جان بوجھ کر وہا ں پر کوئی سنٹر نہیں رکھا اور بچو ں کو دس کلو میٹر پیدل سفر طے کرنے پر مجبور کیاجارہاہے ۔ ان کاکہناتھا کہ کلسٹر ہیڈنے جان بوجھ کر ان کے بچو ں کے ساتھ زیا دتی کی ہے اور میدانی جگہو ں میں تین سو گز کے علا قہ میں چار سنٹر قائم کئے گئے ہیں جبکہ پہا ڑی علا قو ں میں زیا دتی کی گئی ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ اپر گلہو تہ اور اپر اڑی میں امتحانی سنٹر قائم کئے جا ئیں ورنہ بچے اتنے دور جا کر امتحان نہیں دے پائیںگے ۔محمدامین ، امتیا ز احمد اور جہانگیر احمد نے کہا کہ اگر بچو ں کیلئے نز دیک تر ین امتحانی سنٹرنہ بنائے گئے تو وہ محکمہ تعلیم کے خلاف احتجاج کر یں گے جس کی تمام تر ذمہ داری مقامی افسران پر عائد ہوگی ۔ انہو ں نے کہا کہ پر نسپل گو رنمنٹ بو ائز ہا ئر سیکنڈری سکول ہر نی نے جا ن بو جھ کر بچو ں کے ساتھ زیا دتی کی ہے ۔ اس ضمن میں جب پر نسپل سے رابطہ کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ کمیٹی سے غلطی ہو ئی ہے لیکن اب وہ سنٹر تبد یل نہیں کر سکتے البتہ اگلے امتحانات میں سنٹر نز دیک ترین بنا ئے جا ئیں گے ۔وہیں چیف ایجوکیشن افسر پونچھ کاکہناہے کہ متعلقہ ہیڈ نے یہ غلطی کی ہے اور دور دراز علا قہ میں رہنے والے بچو ں کیلئے نز دیک تر ین سنٹر بنائے جا نے چاہئے تھے ۔انہوںنے کہاکہ وہ اس سلسلے میں معلوم کریںگے کہ ایسا کیوں نہیں کیاگیا ۔