مینڈھر //مینڈھر کے ہرنی علاقہ کی عوام نے جموں وکشمیر انتظامیہ سے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ہرنی کا درجہ بڑھایا جائے تاکہ لڑکیاں اپنی تعلیم مکمل کرسکیں ۔مکینوں نے بتایا کہ گور نمنٹ گرلز ہائی سکول کا درجہ لگ بھگ 40برس قبل بڑھایا گیا تھا تاہم اس کے بعد سکول کا درجہ بڑھانے کی جانب کوئی دھیا ن ہی نہیں دیا گیا جس کی وجہ سے لڑکیاں اپنی مزید تعلیم حاصل ہی نہیں کرسکتی ۔انہوں نے بتایا کہ ایک درجن سے زائد پنچایتوں کے درمیان قائم کردہ ہائی سکول میں اس وقت 300سے زائد لڑکیاں اپنی تعلیم حاصل کررہی ہیں تاہم ان کو مزید تعلیم حاصل کرنے کیلئے ہائر سکینڈری سکولوں میں جانا پڑتا ہے جو سبھی لڑکیوں کیلئے ممکن ہی نہیں ۔انہوں نے جموں وکشمیر انتظامیہ سے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ گرلز ہائی سکول کا درجہ بڑھا کر ہائر سکینڈری سکول کیا جائے تاکہ بچیاں اپنی تعلیم مکمل کرسکیں ۔