جموں//ضلع کٹھوعہ کے مانڈلی بلائور علاقہ میں گرامین بنک کی طرف سے منعقدہ ایک تقریب میں ایک مستحق کو مالی معائونت پیش کی گئی۔ گرامین بنک کی طرف سے ریاست بھر میں ایک خصوصی مہم چلائی گئی ہے تا کہ PMSBYاور PMJJBYکے تحت ان لوگوں کو مالی فوائد فرہم کئے جائیں جو 12 اور 330 روپے کی معمولی رقم سے بیمہ کروائے ہوئے ہیں۔ اس اسکیم کے تحت زیادہ تر فیکٹری ورکر، ہاکر اور زرعی مزدور وغیرہ آتے ہیں ، ایک سال کے دوران صد فیصد کلیم حل کر کے مستحق افراد کو بیمہ کی رقم دو 2لاکھ روپے ادا کر دی گئی ہے ۔ اس سے قبل جموں کشمیر گرامین بنک کی طرف سے ریجنل منیجر کٹھوعہ و سانبہ آر پی شرما کی صدارت میں ایک میٹنگ منعقد ہوئی جس میں بیمہ یافتہ شخص کے پسماندگان کو دو لاکھ روپے کا چیک پیش کیا گیا ، اس موقعہ پر علاقہ کے سابق سرپنچ، پنچ و دیگر معزز ین بھی موجو د تھے جنہوںنے گرامین بنک کی خدمات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ بنک افسران نے لوگوں کو پردھان منتری جیون جیوتی بیمہ یوجنا (PMJJBY)اور پردھان منتری سرکھشا بیمہ یوجنا (PMSBY)نیز اٹل پنشن یوجنا (APY) کے فوائد پر روشنی ڈالتے ہوئے بنک کی طرف سے فراہم کی جانے والی سہولیات کے بارے میں بتایا اور لوگوں کو ان اسکیموں سے استفادہ کرنے کی تلقین کی۔