جموں//ملک بھر میں سوچھ بھارت مشن کے تحت صفائی مہم کے ایک حصے کے طور پر صحت و طبی تعلیم کے وزیر بالی بھگت نے آج گورنمنٹ گاندھی نگر ہسپتال سے ’’سوچھتا پکھواڑہ‘‘’’ سوچھتا سے سدھی ‘‘ کے تحت آغاز کیا ۔ یہ ریاست بھر میں چلائی جانے والے یکم اپریل سے 15؍ اپریل تک مہم سٹیٹ نیشنل ہیلتھ مشن نے ڈائریکٹوریٹ آف ہیلتھ سروسز ، فیملی ویلفیئر اور صحت عامہ محکمہ کے سی سی ڈی یو نے مشترکہ طورمنعقد کی گئی تھی۔اس پروگرام کے تحت تمام سرکاری طور چلائے جارہے طبی اداروں میں صفائی مہم چلائی جائے گی اور اس مہم میں مختلف سماجی ، مذہبی اور غیر سرکاری تنظیموں کا بھی اشتراک رہے گا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر صحت نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے ایک خصوصی اقدام کے تحت 2؍ اکتوبر 2014ء میں ملک بھر میں صفائی کی مہم شروع کی گئی تھی جس کا مقصد سرکاری ہسپتالوں ، عوامی اہمیت کے حامل جگہوں جیسے ریلوے سٹیشن ، بس سٹینڈ ، سکول وغیرہ شامل ہیں میں صحت و صفائی قائم رکھنے پر خصوصی توجہ دینی تھی ۔انہوں نے کہا کہ صحت مند زندگی گزارنے کے لئے صحت و صفائی انتہائی ضروری ہے اور یہ سماج کے تمام شراکت داروں کی مشترکہ کوشش ہونی چاہئے کہ وہ اپنے گھر کے علاوہ اپنے اِرد گرد کے ماحول کو صاف رکھیں۔ مشن ڈائریکٹر این ایچ ایم ڈاکٹر یشپال شرما نے صفائی کی مہم کے دوران سرگرمیوں کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ مختلف تنظیموں کے ساتھ اشتراک کر کے ایک باقاعدہ صفائی کی مہم تشکیل دی گئی ہے جس کے تحت ریاست کے تمام ہسپتالوںمیں صفائی یقینی بنائی جائیں گی۔سرگم کلب سانبہ کے فنکاروں نے اس موقعہ پر ایک تمدنی پروگرام پیش کیا۔تقریب پر ڈائریکٹر فیملی ویلفیئر ، ڈپٹی ڈائریکٹر ہیلتھ ، سی ایم او جموں ، میڈیکل سپر انٹنڈنٹ گاندھی نگر ہسپتال ،ڈاکٹروں و نیم طبی عملے کی ایک بڑی تعداد اس موقعہ پر موجود تھی۔