جموں/ممبر ( این زیڈ ) کے وی آئی سی ڈاکٹر حنا شفیع بٹ نے کھادی اور ولیج انڈسٹریز کمیشن کے افسروں کی ایک میٹنگ کی صدارت کی اور پرائم منسٹرس ایمپلائمنٹ جنرلیشن پروگرام کے تحت جاری پروگراموں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے سٹیٹ آفس کے وی آئی سی کا دورہ کر نے کے دوران محکمہ کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا۔سٹیٹ ڈائریکٹر وینے کمار نے ممبر کو تفصیلی رپورٹ پیش کی۔ حنا نے سٹیٹ ڈائریکٹر کو ہدایت دی کہ وہ پی ایم ای جی پی اور جموں صوبہ میں کھادی پر جاری کام میں سرعت لائیں۔ممبر نے جموں خطے میں کھادی اداروں کے سیکرٹریوں کی بھی ایک میٹنگ منعقد کی ۔حنا نے جموں سے 22کلومیٹر دور جاکھ علاقے میں گاندھی سیوا سدھن کے پروڈکشن سینٹر کا معائینہ کیااور وہاں تربیت پارہی لڑکیوں سے بات چیت کی جو کٹنگ ٹیلرنگ ، فیشن ڈیزائننگ اور کمپیوٹر ٹریننگ کورس میں تربیت پا رہی ہے۔انہوںنے مرکز پر اوئیل ایکسٹریکشن پروگرام کا جائزہ لیا ۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر انیل کمار شرما ، ممبر زونل کمیٹی راجیش بخشی ممبر موصوفہ کے ہمراہ تھے۔