ادہم پور//کھون کے مقام شیو راتری اور بیداری میلہ کا افتتاح کیا گیا ہے جس کا اہتمام ڈیسٹی چیوٹ اینڈ ہینڈی کیپڈ ویلفیئر ایسو سی ایشن کی جانب سے کیا گیا ہے ۔ اس موقعہ پر تنظیم کے چیئر مین سورت سنگھ سمبڑیا نے اس کیمپ کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اس کا مقصد لوگوں کو سرکار کی طرف سے شروع کی گئی متعدد تنظیموں کے بارے میں بیدار کرنا اور انہیں ان سے استفادہ کرنے کی ترغیب دینا ہے ۔ نائب تحصیلدار مجالتہ کستوری لال شرما نے اس میلا کا افتتاح کیا۔ کئی سرکاری محکموں کی طرف سے اس موقعہ پر سٹال لگائے تھے تاکہ لوگوں کو بہبودی کی اسکیموں کے بارے میں مطلع کیا جاسکے ۔ محکمہ اطلاعات کی طرف سے رنگا رنگ پروگرام پیش کیا گیا جس میں کلچرل اکادمی کے فنکاروں نے مختلف آئٹم پیش کئے ۔ دوسروں کے علاوہ کلچرل اکادمی کے ڈپٹی سیکرٹری، بی ڈی او کھون اور بھاری تعداد میں پنچ سرپنچ اور دیگر معزز شہری بھی موجود تھے۔