بڈگام//ارشاداحمد//کھاگ بڈگام میں ایک درخت کے شہری اور اُس کے گھوڑے پر کھسک کرگر آنے سے دونوں کی موقعہ پر ہی موت ہوگئی۔بڈگام کے علاقہ کھاگ سے ملحقہ توسہ میدان میں جنگل سے جلانے کے لئے بالن لانے کے دوران المناک واقعہ میں بوسیدہ ہوچکا درخت اچانک اپنی جگہ سے کھسک گیا جس کی زدمیں شہری اور اس کا گھوڑا آگیا ،جن کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی۔پولیس کے اعلی حکام نے کشمیر عظمی کو بتایا کہ کھاگ سے ملحقہ توسہ میدان میں 55 سالہ شہری غلام محمد منتو ولد غلام رسول ساکنہ سدھارن کھاگ بڈگام پیر کے روز گھر میں جلانے کے لئے نزدیکی جنگل سے لکڑی لانے گیا تھا جس دوران بوسیدہ ہوچکے درخت سے جلانے کے لئے بالن کاٹ رہا تھا کہ اچانک درخت اپنی جگہ سے کھسک گیا جس کی ذد میں غلام محمد منتو اور پاس میں باندھا گھوڑا آگیا ۔اس موقع پر گھوڑے کی موت موقع پر ہی ہوگئی جبکہ زخمی شہری کو نزدیکی طبی مرکز منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔اس بارے میں ایس ایچ او کھاگ کی سربراہی میں پولیس کی ٹیم جائے واردات پر پہنچی اور جائزہ کے دوران پایا کہ بوسیدہ اور گرے ہوئے درخت سے گھر کے لئے بالن کاٹنے کے دوران درخت اچانک اپنی جگہ سے کھسک جانے سے شہری اور گھوڑے کی موت واقع ہوگئی۔