کپوارہ//فوج نے کپوارہ کے جگتیال ہایہامہ میں اسلحہ بر آمد کرنے کا دعوی کیا ہے۔ہفتہ کے روز 41 آر آر اور 160 ٹیرٹیوریل یونٹ کے علاوہ پولیس کومصدقہ طور پر اطلاع ملی تھی کہ جگتیال ہایہامہ میں سڑک کے کنارے ایک مشکوک بیگ پڑا ہے ۔جس کے بعد فوج نے اس جگہ کو گھیرے میں لیا اور مشکوک بیگ کو اپنی تحویل میں لیا جس میں سے اسلحہ بر آمد کیا گیا ۔ ایک ہتھ گولہ اور اے کے 47رائفل کے کچھ گولیاں بر آمد کی گئیں ۔