جموں//جے کے آرای ٹی ٹیچرس فورم نے سینئرنائب چیئرمین بھوپندرسنگھ کی قیادت میںڈریم لینڈپارک کٹھوعہ میں میٹنگ معہ دھرنا کاانعقاد کیاگیاجس میں ضلع کٹھوعہ کے تمام زونوں کے رہبرتعلیم ٹیچروں کی کثیرتعدادنے شرکت کی۔اس موقعہ پر بھوپندرسنگھ نے خطاب کرتے ہوئے ٹیچروں سے اپیل کی کہ وہ ایس ایس اے ٹیچروں کی تنخواہیں سٹریم لائن کرنے اورسٹیٹ بجٹ سے ڈی لنک کروانے کیلئے جدوجہدکرنی ضروری ہوچکی ہے۔انہوں نے رہبرتعلیم ٹیچروں کے جائزمطالبات پرروشنی ڈالی اورکہاکہ آرای ٹی ٹیچروں کواحتجاج کے راستے پراُترنے کیلئے مجبورنہیں کیاجاناچاہیئے۔ انہوں نے کہاکہ فورم بہترتعلیم کی فراہمی کی وعدہ بندہے لیکن گذشتہ دومہینوں سے ٹیچربغیرتنخواہوں کے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ حکومت ٹیچروں کواحتجاج کاراستہ اپنانے کیلئے مجبورکررہی ہے۔چیف کوآرڈی نیٹر پریتم دھمن نے کہاکہ رہبرتعلیم ٹیچروں کوزونل سطح پردرپیش پریشانیاں جن میں مستقل کئے گئے رہبرتعلیم ٹیچروں کے واجب الادا ایئریر، پوسٹ فیکٹو پرمیشن ،دفاترمیں جمع شدہ فائلوں ،ایم ڈی ایم اوردیگران کے واجب الادالائبلٹیز کی ادائیگی شامل ہیں۔بعدمیںسینئرنائب صدرجے کے ٹیچرس فورم بھوپندرسنگھ نے زونوں کے تمام ٹیچروں کامیٹنگ ودھرنے میں شرکت کرنے کے لئے شکریہ اداکیا۔میٹنگ میں سینئرممبران کی مشاورت کے ساتھ سنیل کمارکوضلع کٹھوعہ کانگران مقررکیاگیا۔دیگرنامزدکئے گئے ممبران میںمنگل سنگھ،امریش کمار، کمل سنگھ، دلاور،بشن داس، رومیش کمار،ہربنس لال،ایشورسنگھ ،اجیت کمار اورمنی رام شامل ہیں۔اس دوران میٹنگ میں درب سنگھ، پون کمار، منموہن سنگھ،ست پال سنگھ،وجے پال ،رندیپ، اجیت، رینودیوی،دلجتی، راجیوکمار، محمدسلیم،طارق حسین،ہوشیارسنگھ،کملیش کماری،موہن لال ،رنجیت ودیگران بھی موجودتھے۔