کٹھوعہ// ضلع کٹھوعہ میں منگل کے روز ایک 55 سالہ خاتون کو گھر کے اندر قتل کیا گیا ۔ ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ پولیس کٹھوعہ رامنیش گپتا نے بتایا کہ اپنے شوہر مدن گوپال کے ساتھ جھگڑے کے بعد بھولی دیوی پارلیونڈ گاؤں میں گھر میں اکیلی رہتی تھی۔ لاش کی بازیابی کے لئے پولیس پارٹی کی رہنمائی کرنے والے گپتا نے کہا کہ ابتدائی تفتیش اور جرم کے منظر کی جانچ پڑتال سے اندازہ ہوتا ہے کہ قتل کے پیچھے ایک چوری کی کوشش کی ہے۔اس افسر نے بتایا "ہمیں مقتول کے رشتے دار سے اطلاع موصول ہوئی کہ وہ فون کالوں پر کوئی جواب نہیں دے رہی ہے اور وہ اس گھر پہنچا جہاں اسے قتل کیا گیا تھا۔"انہوںنے کہا کہ پولیس مختلف زاویوں سے کیس کی تحقیقات کررہی ہے۔ ایڈیشنل ایس پی نے بتایا کہ نعش پوسٹ مارٹم کے لئے بھیجی گئی تھی اور خاتون کے شوہر کو پوچھ گچھ کے لئے اٹھایا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ اس معاملے میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور اس قتل کے پیچھے ملوث افراد کی گرفتاری کے لئے مزید تفتیش جاری ہے۔