راجوری //نوشہرہ سب ڈویژن میں فوج نے کووڈ کیساتھ لڑنے کیلئے نوجوانوں کو تربیت فراہم کرنے کی مہم شروع کی ۔اس سلسلہ میں کلال بیس انڈین آرمی کی بٹالین کے اہلکاروں نے پوٹھہ گائوں میں ایک پروگرام کا اہتمام کیا جس میں مکینوں کیساتھ ساتھ فوجی اہلکاروں نے بھی شرکت کی ۔فوج کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اس پروگرام کا اصل مقصد علاقہ کے نوجوانوں کو تربیت فراہم کرنا ہے تاکہ وائرس کے پھیلائو کو کم کرنے کیلئے عام لوگوں کو بیدار کرنے میں مدد مل سکے ۔انہوں نے بتایا کہ فوج کے ماہرین مذکورہ نوجوانوں کو کووڈ کے پھیلائو کیساتھ ساتھ اس سے بچنے کیلئے اختیار کی جانے والی تدابیر کے بار ے میں تفصیلی جانکاری فراہم کریں گے ۔انہوں نے بتایا کہ گزشتہ روز منعقدہ پروگرام میں نوجوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔غور طلب ہے کہ وائرس کیخلاف لڑائی کے سلسلہ میں فوج کی جانب سے اس سے قبل بھی خطہ پیر پنچال کے مختلف علا قوں میں پروگرام منعقد کئے جاتے رہے ہیں ۔