کولگام +جموں // کولگام اور سانبہ جموں میں باپ بیٹا سمیت 3افراد سڑک کے مختلف حادثات میں لقمہ اجل بن گئے۔جنوبی ضلع کولگام میں سنیچر کو اْس وقت ایک شہری جاں بحق ہوگیا جب سکارپیوگاڑی زیر نمبر JK01Q/7999، جس کو وہ خود چلا رہا تھا، اْس کے قابو سے باہر ہوکر الٹ گئی۔یہ حادثہ یاری پورہ علاقے میں پیش آیا جس میں طارق احمد بٹ ولد محمد عباس بٹ ساکن ماچھوا یاری پورہ جاں بحق ہوگیا۔ طارق کی موت موقع پر ہی ہوئی جس کے بعد قانونی لوازمات پورے ہونے کر کے اْس کی لاش ورثا کو سونپ دی گئی۔پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرلیا ہے۔ادھر جموں پٹھانکوٹ شاہراہ پر سانبہ میں ایک وین اور ٹرک کے درمیان شدید ٹر کر کے نتیجے میں 70 سالہ شخص اور اس کا بیٹا ہلاک جبکہ تین دیگر زخمی ہوگئے۔ ہفتے کے روز علی الصبح سا نبہ علاقے کے نزدیک یہ حادثہ پیش آیا۔ دونوں گاڑیاں کٹھوعہ سے آرہی تھیں جس دوران رات کے دو بجے کے لگ بھگ مانسر موڑ کے قریب دونوں گاڑیاں آ پس میں ٹکرا گئیں۔ حا دثے میں ہنس راج اور اس کا بیٹا سوہن لال ساکن سانبہ رام گڑھ موقع پر ہی دم توڑ گئے، جبکہ تین دیگر افراد،رمیش چندر ، ہمت کمار اور گورائو کمار کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔