بلومبرگ//جب کورونا وائرس نے پورے طرز زندگی کو تبدیل کر دیا ہے تو کیسے ممکن تھا کہ شاپنگ بھی ویسی ہی رہتی۔وبا کے آغاز میں صارفین کی ڈیجیٹل آرڈرنگ، زیادہ مقدار میں خریداری اور غلطی کی گنجائش نہ ہونے کے حوالے سے بن جانے والی سوچ میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔بلومبرگ کے مطابق گذشتہ تین سہ ماہیوں کے دوران بڑی امریکی شاپنگ کمپنی والمرٹ کے مشاہدے میں آیا ہے کہ امریکی صارفین ویسے آرڈر کم دیتے ہیں لیکن اس کے تحت خریدی جانے والی اشیا کی مقدار زیادہ ہوتی ہے۔ٹائی سن فوڈز کے سی ای او نے پیر کے روز ’کلک اینڈ کولیکٹ اور کلک اینڈ ڈیلیور‘ سے جڑے بعض معاملات پر روشنی ڈالی جبکہ چینی آن لائن شاپنگ جے ڈی ڈاٹ کام کے ایگزیکٹو کہتے ہیں کہ اس ہفتے آن لائن کی طرف جانے کا رجحان چلتا رہے گا۔‘’ہمیں یقین ہے کہ رویوں کی تبدیلی وبا کے بعد بھی جاری رہے گی‘، والمرٹ کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈگ میکملن کا کہنا ہے کہ ای کامرس کے کاروبار میں حالیہ سہ ماہی میں 79 فیصد اضافہ ہوا۔