گول//بڑھتے کرونا کے پیش نظر پہلے سے ہی گائڈ لائنوں پر عمل درآمد کرنے کے لئے گول میں انتظامیہ اور جموںو کشمیر پولیس کی ایک مشترکہ ٹیم نے گول بازار کا معائےنہ کیا اور اس دوران دکانداروں کے ساتھ ساتھ راہگیروں کو بھی ماسک پہننے کی ہدایت دی ہے ۔ ایس ڈ ی ایم گول غیاث الحق اور ایس ڈی پی او گول پردیپ کمار ،نائب تحصیلدارجاوید اقبال شان کی مشترکہ ٹیم نے گول بازار میں کورونا وائرس کے پیش نظر لوگوں کو جانکاری دی اور اس وباءسے چھٹکارہ پانے اور اس سے لڑنے کے لئے لوگوں کو گائڈ لائنوں پر عمل کرنے کی ہدایات دیں ۔ اس موقعہ پر بازار میں دکانداروں کے ساتھ ساتھ بازار امیں لوگوں کو بھی ہدایت دی کہ وہ ماسک پہن کر باہر نکلیں اور فضول بازار میں مت گھومیں اور احتیا ط برتیں ۔ اس دوران بناءماسک کے لوگوں کو جرمانہ بھی کیا۔