سرینگر //طلاب اور اساتذہ کے ممبروں میں کورونا وبائی بیماری سے بچاؤ کے ٹیکے لگانے کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے کے لئے آرینزر کالج آف فارمیسی میں کووڈ19ٹیکہ کاری پر ایک ویب نار کا انعقاد کیا گیا۔ ڈاکٹر ایس ایس پانڈو ، چیئرمین کووڈ19ویکسی نیشن کمیٹی ، پوسٹ گریجویٹ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل ایجوکیشن اینڈ ریسرچ (PGIMER) ، چندی گڑھ نے فیکلٹی ممبران اور بی فارمیسی اور ڈی فارمیسی کے طلاب سے بات چیت کی۔ سیشن میں آریوں انسٹی ٹیوٹ آف نرسنگ کے جی این ایم اور اے این ایم طلاب نے بھی شرکت کی۔ ڈاکٹر انشو کٹاریہ ، چیئرمین ، آرینز گروپ نے ویب نار کی صدارت کی۔ڈاکٹر پانڈو نے طلاب سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کووڈ19کو معاشرے میں پھیلنے سے روکنے کیلئے چند آسان احتیاطی تدابیر اختیار کر کے محفوظ رکھا جاسکتا ہے جیسے جسمانی دوری ، ماسک پہننا ، کمروں کو اچھی طرح سے ہوا دار رکھنا ، بھیڑ سے بچنا ، اپنے ہاتھوں کو صاف رکھنا ۔انہوں نے کہا کہ ویکسینیشن بیماریوں سے بچنے اور جان بچانے کا ایک محفوظ اور موثر طریقہ ہے ۔ تقریب کے کنوینر کرشنا سنگلا نے کہا کہ ویکسینز ایک ایسی ٹکنالوجی ہے جس پر انسانیت انحصار کرتی ہے کہ متعدی بیماریوں سے ہلاکتوں کی تعداد کم ہو سکتی ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ اس وبائی بیماری کو ختم کرنے کے لئے دنیا کو ایک ویکسین کے ذریعہ اس جان لیوا وائرس سے محفوظ رہنے کی ضرورت ہے۔