پونچھ//اے پی جے عبدالکلام ہیومین ویلفیئر فائونڈیشن کے چیئرمین خلیل احمد بانڈے نے تنظیم کی جانب سے راجوری میں تعینات فوجی اہلکار نصیر احمد کے فرزند کو دس ہزار روپے کی امداد دی گئی ہے ۔اس فوجی اہلکار کی ہندوپاک افواج کے درمیان گولہ باری اور فائرنگ کے نتیجہ میں ہلاکت ہوگئی تھی ۔خلیل بانڈے نے اہلکار کے لواحقین سے ملاقات کرکے اس کے بیٹے شعیب نصیر کو بہتر تعلیم کے لئے10000روپئے کا امدادی چیک فراہم کیا ۔اس حوالے سے بات کرتے ہوئے خلیل احمد بانڈے نے کہا کہ وہ شہید نصیر احمد کو سلام کرتے ہیں جنہوں نے اپنے ملک کی حفاظت کرتے ہوئے اپنی قربانی دی۔انہوں نے کہا کہ وہ شعیب کے دادا سے کہہ چکے ہیں کہ اگر شعیب کے تعلیم و تربیت کے سلسلہ میں انہیں کسی قسم کی بھی امداد کی مزید ضرورت ہوتو وہ ان سے رابطہ کریں۔