سرینگر//کشمیریونیورسٹی کو حکومت ہند کے مایہ نازپائلٹ پروجیکٹ’جینڈرایڈوانسمنٹ فارٹرانسفارمنگ انسٹی ٹیشنز‘(GATI)میں حصہ لینے کیلئے ایک ادارے کے طور منتخب کیا گیاہے۔GATIمحکمہ سائنس وٹیکنالوجی کاپروگرام ہے تاکہ سائنس اور ٹیکنالوجی میں صنفی مساوات کو فروغ دیاجائے اوریہ برٹش کونسل کی شراکت سے ہاتھ میں لیاجارہا ہے،جوبرطانیہ کی اتھیناسائنٹیفک وومنزاکیڈمک نیٹ ورک( SWAN)سے تسلیم شدہ یونیورسٹیوں اورتحقیقی اداروںاور(GATI)کی طرف سے منتخب اداروں کے درمیان تال میل کی سہولیات فراہم کرے گا۔اس کا مقصد خواتین کی سائنس اور ٹیکنالوجی ،انجینئرنگ،ریاضی اور میڈیسن میں نمائندگی میں اضافہ کرنا ہے۔یونیورسٹی کے شعبہ نینوٹیکنالوجی کی صدروپروفیسرڈاکٹر رابعہ حمیداس پروجیکٹ کی نوڈل افسر ہیں ۔قابل ذکر ہے کہ یونیورسٹی کوGATIکے پائلٹ پروجیکٹ میں حصہ لینے کیلئے دسمبر2020میں ایکپریشن آف انٹرسٹ داخل کرنے کیلئے مدعو کیاگیاتھا۔ EoIاس سال جنوری میں داخل کی گئی اور30اداروں کاایک گروپ اس پروگرام میں حصہ لینے کیلئے منتخب کیا گیاہے۔منتخب اداروں میں اعلیٰ تحقیقی اوراعلیٰ تعلیم کے ادارے جیسے آئی آئی ٹیز،آئی آئی ایس ای آرز،آئی سی اے آر ادارے ،ایمز،وغیرہ شامل ہیں۔یونیورسٹی کے وائس چانسلرپروفیسر طلعت احمد نے کہا کہ یہ یونیورسٹی کی ایک بڑی کامیابی ہے جویہ اس اہم پروگرام میں حصہ لے رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اسکیم یونیورسٹی کے مرکزی کیمپس ،سٹیلائٹ کیمپسزاورتمام منسلک کالجوں کااحاطہ کرے گی۔فہرست میں ریاستی یامرکزی زیرانتظام علاقوں کی صرف دویونیورسٹیاں شامل ہیں جن میں کشمیریونیورسٹی کا نام بھی شامل ہے ۔