سرینگر/کشمیر میں جاری سردی کی شدت کے بیچ محکمہ موسمیات نے ایک بار پھرجمعرات کو بارش اور برفباری کی پیشگوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہوائیں ریاست پہنچ رہی ہیں اور آج شام سے بارش اور برف متوقع ہے۔
محکمہ نے کہا کہ گذشتہ رات سرینگر کا کم سے کم درجہ حرارت منفی3ڈگری سیلشیس ریکارڈ کیا گیا ہے جو گذشتہ کچھ دنوں سے قدرے بہتر ہے۔
پہلگام اور گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت باالترتیب منفی11.4اورمنفی8.5ڈگری سیلشیس ریکارڈ کیا گیا جبکہ لداخ خطے کے لیہہ میں یہ منفی15اور کرگل میں منفی18.2ڈگری سیلشیس درج کیا گیا۔