کشتواڑ // نہرو یووا مرکز نے آزادی کا امرت مہوتسو تقریبات کے ایک حصے کے طور پر یہاں فٹ انڈیا فریڈم رن 2.0 کا اہتمام کیا۔75 سے زائد رضاکاروں ، NCC کیڈٹس ، طلبائ، سرکاری افسران اور PRI کے عہدیداروں نے ریلی میں حصہ لیا۔پروگرام کا آغاز قومی ترانے سے ہوا جس کے بعد عہد کی تقریب ہوئی۔ ریلی کو ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر (اے ڈی ڈی سی) شام لال نے نیو ڈی سی آفس سے جھنڈی دکھائی۔رنگین ریلی کوویڈ سیفٹی پروٹوکول پر عمل کرتے ہوئے حب الوطنی کے نعروں کے درمیان نکالی گئی۔ ریلی زیلنا ، واسر اور کلید سے گزرنے کے بعد چار چنار چوگن کشتواڑ پر اختتام پذیر ہوئی۔ ڈی وائی او نے شرکاءکے ساتھ بات چیت کی اور صحت مند زندگی کے لیے جسمانی سرگرمیوں کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے نوجوان رضاکاروں کو قوم کی تعمیر کی سرگرمیوں میں حصہ لینے کی ترغیب بھی دی۔