کسان خدمت گھر | چیف سیکریٹری نے پورٹل کی ترقی کا جائزہ لیا

عظمیٰ نیوز سروس

جموں// چیف سیکریٹری اتل ڈلو نے بی ایس اے جی این کے ذریعہ مرکزی زیر انتظام علاقہ کے این آئی سی اور آئی ٹی ڈپارٹمنٹ کے اشتراک سے محکمہ زراعت کیلئے ’کسان خدمت گھر‘ پورٹل کی ترقی کا تفصیلی جائزہ لیا۔ چیف سیکریٹری نے اس کثیر جہتی ویب پورٹل پر دستیاب خدمات، درخواستوں اور معلومات کے بارے میں تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے ہر قسم کی زراعت؍باغبانی سے متعلق سرگرمیوں سے فائدہ اٹھانے کیلئے اسے ‘ون اسٹاپ سلوشن’ بنانے کیلئے بھی کہا۔انہوںنے اس نئے پورٹل پر آن بورڈ کی جانے والی خدمات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔میٹنگ میں بتایا گیا کہ پورٹل کو جس وسیع شکل کے ارد گرد ڈیزائن کیا جا رہا ہے اس میں بکنگ؍ فارم ان پٹ؍مشینری خریدنا، اسکیم پر مبنی مراعات کیلئے درخواست دینا، کسان سپورٹ سسٹم متعارف کرانا، مصنوعات کی فروخت اورمارکیٹنگ کی تلاش، ہنر مند ہونا اور توسیع شامل ہے۔