زرعی شعبے میں پائیدار ترقی | بانڈی پورہ میں ضلع کمشنر نے جائزہ لیا

عازم جان

بانڈی پورہ//ڈپٹی کمشنر بانڈی پورہ شکیل الرحمان نے ضلع میں زرعی شعبے کی ترقی کا جائزہ لینے کیلئے ایک میٹنگ کی صدارت کی۔انہوں نے محکمہ زراعت کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا جس کا مقصد بہترین زرعی طریقوں کو بڑھانا اور اس شعبے میں پائیدار ترقی کو یقینی بنانا تھا۔چیف ایگریکلچر آفیسر جاوید احمد سامون نے ڈائریکٹرکو بتایا کہ ضلع میں 25583 ہیکٹر مجموعی فصل شدہ رقبہ ہے۔اجلاس میں کہا گیا کہ ایچ اے ڈی پی کے تحت زرعی شعبے میں 2523 درخواستیں موصول ہوئیں جن میں سے 1844 منظور کر لی گئیں۔موجودہ زرعی تکنیک کا جائزہ لیتے ہوئے اور پیداوار کو بڑھانے کیلئے جدت اور بہتری کے مواقع کی تلاش کرتے ہوئے ڈی سی نے مجموعی زرعی ماحولیاتی نظام کو بڑھانے کیلئے بنیادی ڈھانچے کے خلا اور وسائل کی تقسیم کے چیلنجوں کی نشاندہی کرنے پر زور دیا۔