ائرٹیل نے لداخ میں اپنے نیٹ ورک کو پھیلادیا

عظمیٰ نیوز سروس

سرینگر//بھارتی ائرٹیل نے بدھ کو اپنا نیٹ ورک لیہہ اور لداخ میں پھیلانے کا اعلان کیا۔ یہ پیش رفت آنے والے سیزن کے عین مطابق ہے، جو مسافروں کو پورے خطے میں لامحدود 5جی سروس سے لطف اندوز ہونے کی ترغیب دیتی ہے۔Airtel کا نیٹ ورک اب لداخ کے اندر 40 سے زائد علاقوں کا احاطہ کرتا ہے اور اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ رہائشیوں اور مسافروں کو یکساں طور پر اپنے سفر کے دوران قابل اعتماد خدمات سے لطف اندوز ہونا چاہئے۔COOجموں و کشمیربھارتی ائرٹیل آدرش ورما نے کہا’’ہم لیہہ اور لداخ میں صارفین کیلئے اپنے نیٹ ورک کے تجربے کو بڑھانے کیلئے بہت خوش ہیں۔ ہمیں یقین ہے کہ اس سیزن میں ہمارے صارفین تیز رفتار ڈیٹا تک ہر جگہ رسائی کی طاقت سے لطف اندوز ہوں گے جو ان مشہور مقامات پر نئے مواقع اور تجربات کی ایک وسیع رینج کھولے گا‘‘۔انہوں نے کہا’’زنسکار میں ٹیلی کام کے بنیادی ڈھانچے کو بڑھانے کے بعد ائرٹیل نے لیہہ کے منتخب علاقوں میں اپنی انتہائی تیز 5جی سروس متعارف کرائی، جس سے خطے میں رابطے کیلئے ایک نیا معیار قائم ہوا‘‘۔